متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابا ت میں کلین سویپ کریگی،مولانا محمد قاسم

متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابا ت میں کلین سویپ کریگی،مولانا محمد قاسم

شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابا ت میں کلین سویپ کریگی۔سیکولر اور مفا دپرست عناصر عبر تناک شکست سے دو چار رہوں گے ۔مو لانا محمد قاسم اور فضل ربانی ایڈوکیٹ پر دلعزیزاور عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔25جولائی کو عوام کتاب پر مہر لگاکر فیصلہ دیں گے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی یو سی شیرگڑھ کے رہنماء اور سماجی سیاسی شخصیت محمد ظاہر شاہ نے حاجی احمد کلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ علماء پر عوام کا اعتماد بڑھ چکا ہے علماء کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور متحدہ مجلس عمل کے کسی بھی ممبر پر کو ئی کرپشن ثابت نہیں ہو ئی اور مالانا فضل الرحمان اور سراج الحق صاد ق اور امین ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر