جمعیت کے امیدوار قاری سلمان ایم ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار

جمعیت کے امیدوار قاری سلمان ایم ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور پی کے 61 کے امیدوار قاری سلمان الحق نے ایم ایم اے کے نامزدامیدوار حاجی عنایت الرحمن کے حق میں دستبردار ہوکر کاغذات نامزدگی واپس لے لی اور ایم ایم اے کے امیدوار حاجی عنایت الرحمن کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 61 کے علماء اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حاجی عنایت الرحمن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے عنایت الرحمن کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے قائدین کے فیصلے کے فارمولے کے مطابق پی کے 61 کا ٹکٹ جماعت اسلامی کے حصے میں آئی تھی اس سے پہلے میں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن ایم ایم اے کے اکابرین کا فیصلہ سربہ چشم تسلیم کیا اور ایم ایم اے کے نامزد امیدوار حاجی عنایت الرحمن کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور نہ صرف اعلان دستبرداری کررہا ہوں بلکہ بھرپور طریقے سے سپورٹ بھی کروں گا کیونکہ انتخابی نشان کتاب کی کامیابی نصب العین ہے اس موقع پر حاجی عنایت الرحمن نے قاری سلیمان حق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں دستبردار ہوکر کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر