ڈیرہ:تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ڈیرہ:تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کااعلان کردیا۔ مفتی محمودپبلک سکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت اورڈپٹی کمشنرنعمان افضل آفریدی تھے جب کہ ڈیرہ بورڈ کے چیئرمین حمید اللہ شاہ بھی تقریب میں موجودتھے ۔تقریب سے سیکرٹری بورڈ راج محمد خان نے بھی خطاب کیاجب کہ چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ حمید اللہ شاہ نے کہاکہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے دوران غیرجانبداراندازمیں کام کیااورمیرٹ کی بنیاد پرنتائج کا اعلان کیاہے ۔انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ کامیاب ہونے والے امیدوارآئندہ بھی محنت کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں گے ۔اس موقع پرکنٹرولر امتحانات پروفیسر احسان اللہ نے نتائج کا اعلان کیااوربتایاکہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے دوران سائنس گروپ کی طرف سے ڈیرہ بورڈ میں پہلی پوزیشن زینب طاہر ولد طاہر حمید نے قرطبہ پبلک سکول اینڈکالج کی طرف سے کل نمبر 1100میں سے1049نمبرات حاصل کیے ، دوسری پوزیشن بھی قرطبہ پبلک سکول اینڈکالج کی طالبہ دریز عباس ولد غلام عباس نے 1041نمبرات لے کرحاصل کی تیسری پوزیشن بھی قرطبہ پبلک سکول اینڈکالج کی طالبہ بریزابختاورولدحاجی عنایت اللہ خان 1038نمبرات حاصل کی جب کہ آرٹس گروپ کی جانب سے پہلی پوزیشن المدینہ سائنس ہائی سکول رحمانی خیل کی طالبہ سعدیہ ظہیرولد ظہیر خان نے 912نمبرات حاصل کرکے حاصل کی دوسری پوزیشن عکسہ ولد عبدالغفورنے الہلال روضۃ الطفال اسلامک پبلک سکول کی طرف سے 909نمبر حاصل کرکے حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن بھی الہلال روضۃ الطفال اسلامک پبلک سکول کی طرف سے ثوہیماعابدولد محمد عابد مشتاق نے 907نمبر حاصل کی۔