ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو1122 پشاور آفس کا دورہ
پشاور(پ ر)ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو1122 پشاور آفس کا دورہ ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد نے ریسکیو1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حسن داد نے ریسکیو1122 پشاور کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور یسکیو کے مختلف شبعہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ میڈیا کوارڈئنیٹر محمد شفق کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو1122 عوام کو مختلف ہنگامی حالات میں سروسز فراہم کرتی ہیں۔جن میں بخار سے لیکر دل کے دورہ پڑنے ، گلے میں کچھ پھنس جانے، کرنٹ لگنے، مرگی ، سانپ کے ڈسنے ، ہڈی کا ٹوٹنے ، پانی میں ڈوبنے ، عمارت گِرنے ، ٹریفک حادثات اور آگ لگنے کی صورت میں جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتا ہے ۔ڈپٹی کمشنرپشاورنے ریسکیو کے شعبہ جات کا معائنے کیا اور کہا کہ ریسکیو 1122پشاور کی خدمات قابل تعریف ہے۔ عوام کیلئے ریسکیو سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر جنر ل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔۔
Back to Conv