کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ایم ایم اے کی حکومت قائم ہوگی ،پیر سید ذوالفقار

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ایم ایم اے کی حکومت قائم ہوگی ،پیر سید ذوالفقار

نوشہرہ(بیورورپورٹ)کوئی خام خیالی میں نہ رہے متحدہ مجلس عمل 25 جولائی کو لادینی قوتوں کا صفایا کرے گی ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ اور متحدہ مجلس عمل کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کی رہائشگاہ پر انتخابی مہم کیلئے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے این اے 25 کے امیدوار پیرسید ذوالفقار باچا اور پی کے 63 کے امیدوار قربان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت قاری محمد اسلم نے کی اجلاس میں مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ میں نے آج قائد جمعیت کے حکم پر قربان علی خان کے حق میں کاغذات واپس لے لئے اجلاس میں کارکنوں کی اکثریت نے جلسہ کی شکل اختیار کی پیرذوالفقار باچا اور قربان علی خان نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قوم کا خزانہ غلط استعمال کیا ہے قوم کو قرضوں تلے دبایا گیا ہے متحدہ مجلس عمل موجودہ وقت میں امید کی کرن ہے خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں ایم ایم اے مضبوط قوت ہے 25 جولائی لادینی قوتوں کا صفایا ہوجائے گا اور ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر