مہمند، این اے 42کا ٹکٹ جے یو آئی کے دینے سے جماعت اسلامی ناراض نہ ہو:غلام محمد صادق

مہمند، این اے 42کا ٹکٹ جے یو آئی کے دینے سے جماعت اسلامی ناراض نہ ہو:غلام محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند ( نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند، این اے 42 مہمند کا ٹکٹ جاری کرنا متحدہ مجلس عمل کے قائدین کا فیصلہ ہے۔ اگر ایم ایم اے پارلیمانی بورڈ محمد سعید خان کو ٹکٹ دیتی تو تسلیم کرتے ۔ جماعت اسلامی مہمند سے ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ مہمند سے سیکولر سیاسی پارٹیوں کو ہرا کر واضح کامیابی حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند حلقہ این اے 42 سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد اُمید وار اور سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق نے جمعیت علمائے اسلام ف مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی ، جمعیت طلباء اسلام مہمند کے صدر تاج ولی خان صافی ، ضلعی و تحصیل اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہفتہ کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند سے ایم ایم اے کا ٹکٹ جے یو آئی کو جاری ہونے پر جماعت اسلامی کی ناراضگی اور سخت رد عمل سے مجلس عمل کو الیکشن میں بڑا نقصان ہوگا۔ جماعت اسلامی کے اُمیدوار محمد سعید خان کی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا اُن کی اپنی پارٹی اور ایم ایم اے قائدین کے فیصلوں کی توہین ہوگی۔ اس لئے اُن سے اپیل کرتے ہیں کہ سیاست میں قربانیاں دینی پڑتی ہے۔ اس لئے جماعت اسلامی مجلس عمل کے اُمیدوار مولانا غلام محمد صادق کو سپورٹ کر کے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 42 میں سیکولر جماعتوں کو شکست دیکر ضلع مہمند میں اپنی اکثریت ثابت کرینگے۔