شانگلہ:اے این پی کے ناراض کارکنوں کا دوسری جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا ،عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض کارکن اور سرکردہ رہنما ؤں کی ددیگر جماعتوں میں شمولیت ں کا سلسلہ جاری ،یونین کونسل الپوری میں سابق ضلعی چیئرمین زکواۃ میاں جہان زادہ ،فضل اکبر خان ،بخت شہزادہ خان ،شفاعت خان،پرمین زادہ ،شیرین زادہ ،سیدمحمود ،فضل محمود و،ظاہرالدین ،دیگر اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ کے ساتھ جا ملے ،انجینئر امیرمقام کے ساتھ الحاق کردیا ۔اس حوالے سے میاں جہان زادہ کے حجرے میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قومی نشست این اے 10 کے نامزدامیدوار ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تبدیلی والوں نے مسلسل قدرتی آفات سے متاثرہ اور دہشت گردی کے ستائے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے مظلوم عوام کو ووٹ کے تحفے کے بدلے میں یہاں پر کسٹم ایکٹ لگایا ،یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کے تبدیل کو ووٹ دیا اور ایوان اقتدار پہنچایا تو بدلے میں انھوں سود سمیت عوام سے بدلہ لیا جس سے ڈویژن بھر میں بے روزگاری پیدا ہوئی ،کاروبار بند ہوئے اور لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہوئے تو مسلم لیگ نے مرکزی حکومت پر زور دیا اور امیرمقام کی قیادت نے صدرپاکستان سے کسٹم ختم کرنے کی منظوری لی ۔تحریک انصاف نے صوبے میں ترقی کی بجائے کوئی کام نہیں کیا ،پانچ سال پہلے جو دعوے کئے جو پورا نہ ہوئے یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں ۔ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ شانگلہ میں تبدیلی صرف جنگلات میں غریب عوام کی جائز کوٹہ پر پابندی لگائی جس سے یہاں کے غریب عوام مشکلات سے دوچار ہوئے تبدیلی والے بتائے کہ اپنے دورحکومت میں وزیرصحت رہ کر کوئی ایک ہسپتال یا بی ایچ بتادے کہ انھوں نے بنائی ہوں ہم علاقے کے ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا شانگلہ ایکسپرس وے ،یہاں پر بجلی کے گریڈ سٹیشن اور مقامی بجلی شانگلہ کو دی جائے گی شانگلہ ملک کا واحد ضلع ہوگا جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی شنگ گریڈ چند دنوں میں تیار ہوجائے گا اور ان سے لوڈشیڈنگ فری بجلی عوام کو ملے گی۔ ادھر یونین کونسل ڈھیرئی بیلے بابا میں بھی ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کیا اس شمولیتی تقریب میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں کارکنان نے ڈاکٹر عباداللہ کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں گل رحمان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے تمام نئے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کو پارٹی میں انے پر میاں نواز شریف اور انجینئر امیرمقام کی جانب سے بھی شکریہ ادا کیا ۔۔