بخشالی ،بلا ل رحمان کا آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان

بخشالی ،بلا ل رحمان کا آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان

بخشالی(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 49کے رہنماء اشتیاق خان اور قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 49کے جنرل سیکرٹری بلال احمد نے آزاد اُمیدوار عدنان خان کے ساتھ باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں غریب آباد جمڈھیر اور دوبئی اڈہ میں شمولیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ پی کے49کے آزاد اُمیدوار عدنان خان نے کہا کہ 25جولائی کا دن غریب عوام کے فیصلے کا دن ہے ، غریب عوام کو مختلف دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دینے والوں کا یوم حساب ہوگا، حلقہ پی کے 49کے غیور عوام اس مرتبہ غریب دوست اُمیدوار کو کامیاب کرائیں گے ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کا حلیہ بگاڑ ڈالا ہے ، اپنی تجوریاں بھرنے کی خاطر ہر پاکستانی کو لاکھوں مقروض بنایا ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ کی مد میں ہمارے بزرگ شہریوں کو گداگر بناکر پختونوں کا مذاق اُڑایا، انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعدحلقہ پی کے 49کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی خاطر کارخانے لگائیں گے ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے ، شہری کی جان ومال کی تخفظ کو یقینی بنانا، انصاف کی فراہمی کو مفت اور یقینی بنانا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نہروں پر چھوٹے چھوٹے سمال ڈیم بنانا،خواتین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر