پی ٹی آئی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی :پیراآف مانکی

پی ٹی آئی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی :پیراآف مانکی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پیرزادہ سید الامین آف مانکی شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے اس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف صوبے کے عوام کی تعاون سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے مرکز سمیت چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنائیں گے کیونکہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارمڑ پایان میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے عبدالمالک قادری قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب عامر، صوبائی اسمبلی کے امیدوار اشتیاق ارمڑ نے بھی خطاب کیا پیرزادہ سیدالامین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے اتنے اہم معاہدے کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔ کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خیبرپختونخوا کے غیور کارکنوں نے ہمیشہ ہر ریلی ہر جلسے میں اپنی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا جو نہ صر ف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی انقلاب کے ذریعے صوے سے بے روزگاری ، توانائی اور اقتصادی بحران کا خاتمہ کرکے معاشی انقلاب برپا کرنے جاری ہے سی پیک خیبرپختونخوا میں گیم چینجر ثابت ہوگاآنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر