انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ،خرم شیر زمان

انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ،خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، جس سے یہ بات واضح نظر آرہی ہے کہ 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور آئندہ کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کیماڑی کے 49سالہ پرانے کارکن لالہ نذیر نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں سردا عزیز، شاہنواز خان جدون، اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں تحریک انصاف کی قیادت نے کوشش کی ہے کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی تقسیم کے تمام فیصلے چیئرمین عمران خان نے خود کئے ہیں۔