ایل جی نے Q Stylus اسمارٹ فون متعارف کرادیا

ایل جی نے Q Stylus اسمارٹ فون متعارف کرادیا

کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کیو اسٹائلس (Q Stylus)کے نام سے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے کم قیمت کی حامل Qسیریز میں یہ اس کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون ہے جس میں تمام اعلیٰ فیچرز موجود ہیں۔ کیواسٹائلس میں ہاتھ سے لکھائی کا فیچر بھی ہے اور اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ کیو اسٹائلس پلس، کیو اسٹائلس اور کیو اسٹائلس ایلفا میں مختلف کنفیگریشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ایل جی کے کیو اسٹائلس اسمارٹ فون میں ہینڈ رائٹنگ کی سہولت ہے اور یہ کم قیمت بھی ہے۔ اس کا مخصوص کی بورڈ استعمال میں باسہولت ہے۔ اس میں ماہرانہ پام ریجیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی ہاتھ میں ڈسپلے کھلا ہو تو کبھی غلطی نہ ہوپائے۔ ڈسپلے آف ہونے کے باوجود ایل جی کا کیو اسٹائلس اسمارٹ فون ہاتھ سے لکھے نوٹس کو پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...