عامر لیاقت کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

عامر لیاقت کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریٹرننگ افسر نے عامر لیاقت حسین کی بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ عامر لیاقت نے ریٹرنگ افسر کو درخواست دی کہ ان کے شناختی کارڈ پر نام عامر حسین درج ہے جبکہ ان کی شہرت عامر لیاقت حسین کے نام سے ہے اور عامر حسین کے نام سے انہیں کوئی نہیں جانتا اس لیے بیلٹ پیپر پر نام تبدیل کیا جائے ۔درخواست پر جواب دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کہناتھا کہ اب کوئی بھی تبدیلی الیکشن کمیشن ہی کر سکے گا اس لیے وہاں رجوع کریں ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے الیکشن لڑ ہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر