کراچی آنے والامون سون سسٹم کمزور ہوگیا

کراچی آنے والامون سون سسٹم کمزور ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھارت سے آنے والا مون سون کا سسٹم کراچی میں کمزور ہوگیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بس بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ۔جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔اس سے قبل بھی شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، گزشتہ کئی روز سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود شہر قائد میں بادل کھل کر نہ برس سکے۔

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...