پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں کی آواز ہے ، عرفان خان

پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں کی آواز ہے ، عرفان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں کی آواز ہے یہ واحد جماعت ہے جس کے لیڈروں نے عوام اور ملک کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے 2018کے الیکشن میں پی پی پی کامیاب ہو کر صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی عوام نے جو محبت پیار اور پذیرائی مجھے بخشی ہے میں وہ بھلا نہیں سکتا عوامی خدمت کے جذبہ کو لے کر میدان عمل میں اُترا ہوں عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1سردار عرفان خان نے محلہ شاہ آباد اور سنجوال کینٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا ان کارنر میٹنگ کا اہتما م لالہ جی اور سید فدا حسین شاہ نے کیا تھا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین بھی موجود تھے سردار عرفان خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک بھر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہی جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مضبوطی کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے اور عوام کی حق نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کر رہی ہے 25جولائی کو ایک بار پھر عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر شہید وں کی جماعت کو کامیابی سے ہمکنار کر یں گے ۔