شیخ آفتاب،شیخ سلمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے،اہلیان سرولہ

شیخ آفتاب،شیخ سلمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے،اہلیان سرولہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان)یونین کونسل سروالہ کے معززین کا اجتماع علی اصغر کی پٹواری کی رہائش گاہ ڈھوک عالم دین میں ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سروالہ کے معززین علاقہ ڈھوک عالم دین ، ڈھوک مولوی محمد شکردرہ ، ڈھوک گاماں، پنڈوال، سروالہ نے شرکت کی اجلاس میں علی اصغر پٹواری ، منشی محبت خان ، کونسلر پرویز اختر، ملک سہیل نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ یونین کونسل سروالہ میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ شیخ آفتاب احمد نے کروائے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں پختہ کیں اور گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالہ بنایا گیا مقررین نے کہا کہ انشاء اللہ یونین کونسل سروالہ سے شیخ آفتاب احمد اور شیخ سلیمان سرور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔