شاویزخان کو ٹکٹ نہ ملنے پر تحصیل صدرن لیگ عہدے سے مستعفی

شاویزخان کو ٹکٹ نہ ملنے پر تحصیل صدرن لیگ عہدے سے مستعفی

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)سابقہ ایم پی اے شاویز خان کو ٹکٹ نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے تحصیل نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدری فرخ سہیل خان نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔پارٹی نے ٹکٹ کے معاملے میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ایسے شخص کو پی پی 3کا ٹکٹ دیا گیا ہے جس نے ضلع کی چیئرمین شپ میجر طاہر صادق کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کی۔پنکھے اور جیپ کے لیے ووٹ مانگنے والا ہمارا امیدوار نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب تحصیل صدر چوہدری فرخ سہیل خان نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارٹی پالیسی سے انخراف کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے محمد شاویز خان کو ٹکٹ نہیں دیا اور ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے جو پنڈی گھیپ میں پنکھے اور واہ کینٹ میں جیپ کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آصف علی ملک نے ضلع کونسل کی چیئرمینی پلیٹ میں رکھ کر میجر طاہر صادق کی بیٹی کو پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر سلیم شہزاد نے حاجی ریاست سدھریال اور زین العابدین ایڈووکیٹ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا کر اچھا اقدام کیا مگر ہم جاننا چاہتے ہیں کہ پارٹی کے اندر موجود منافقین کے بارے میں وہ کیا خیالات رکھتے ہیں اور ان کے خلاف کیا ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی میاں نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...