حسن ابدال،ن لیگ کو دھچکا،اہم شخصیت نے طاہرصادق کی حمایت کردی

حسن ابدال،ن لیگ کو دھچکا،اہم شخصیت نے طاہرصادق کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کو حسن ابدال میں شدید دھچکا! علاقے کی بڑی سیاسی شخصیت کرامت علی خان طاہر خیلی نے برادری سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی شخصیت کرامت علی خان طاہر خیلی نے اپنی رہائش گاہ بائی گاوں میں پی ٹی آئی رہنماء این اے 55 اور پی پی 3سے امیدوار میجر طاہر صادق سے ملاقات کی۔اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی اسد زمان طاہر خیلی۔سابق تحصیل ناظم حاجی شفقت خان طاہر خیلی۔محمود اقبال خان۔رفاقت علی خان ۔صداقت علی خان آف برہان۔خالد رضا خان۔سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کرامت علی خان طاہر خیلی نے اپنی برادری سمیت میجر طاہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کو علاقے سے ریکارڈ ووٹ دلواتے ہوئے کامیاب کروایا جائے گا تاکہ علاقے کی ترقی کا جو سفر ماضی میں رک گیا تھا وہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔اس موقع پر میجر طاہر صادق نے کرامت علی خان اور ان کی برادری کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔