ایم ایم اے اقتدارمیں آکرعوامی مسائل حل کریگی،مفتی تاج الدین

ایم ایم اے اقتدارمیں آکرعوامی مسائل حل کریگی،مفتی تاج الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال( تحصیل رپورٹر )متحدہ مجلس عمل کے ضلعی نائب صدر امیدوارحلقہ پی پی 3 مفتی تاج الدین ربانی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی ۔ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں تما م تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے بارے میں نہ سوچاتو یہی لوگ دوبارہ اقتدار پر قابض ہو جائیں گے ۔گزشتہ روز ایم ایم اے کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کی دعوت پر ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے مقامی راہنماؤں اور چیدہ چیدہ اراکین کا ایک اہم اجلاس انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مسجد دارالسلام میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسن ابدال شہر کی تمام وارڈوں میں کمیٹیاں تشکیل کر کے ڈورٹو ڈور ایم ایم اے کا پیغام پہنچانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مفتی تاج الدین ربانی نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام چوروں ،لٹیروں اور نیا لبادہ اوڑھ کر آنے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔ملک اور قوم کو جرات مند اور پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت ہی آگے لے جاسکتی ہے ۔جو کہ صرف اور صرف ایم ایم اے کے پاس ہی ہے ۔مفتی تاج لادین نے کہا کہ 70سال سے نااہل جمہوری اور غیر جمہوری نظاموں نے عوام کے دکھوں میں اضافہ ہی کیا ہے ۔عوام مہنگائی، بیروزگاری اور بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منبر و محراب کے وارث علماء کو میدان عمل میں نکل کر کردار دا کرنا ہو گا۔متحدہ مجلس عمل دینی ووٹرز کو متحد ،یک آواز، یک جان کرے گی ۔