کلرسیداں،عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن1میڈیکل سٹورسیل

کلرسیداں،عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن1میڈیکل سٹورسیل

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک میڈیکل اسٹور کو سیل جبکہ 8 کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ دے دی ہے۔محکمہ صحت کلر سیداں کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ کے قریب واقع مغل میڈیکل سنٹر اینڈ جنرل سٹور میں ایک عطائی ڈاکٹر مریضوں کا علاج معالجہ کر رہا ہے جس پر فوری طور پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سادہ لوح مریضوں کا علاج معالجہ جاری تھا جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے میڈیکل سٹور کو سر بمہر کر دیا گیا۔دریں اثناء ڈی ڈی ایچ او نے چوآخالصہ اور سموٹ کا بھی دورہ کیا اور 8 کے قریب میڈیکل اسٹورز اور کلینکس میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو چیک کیا اور ناقص صفائی پر بعض میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ دی۔تحصیل ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔یاد رہے کہ میڈیکل اسٹور میں کام کرنے والی ایل ایچ وی نے اپنی رہائش گاہ پر بھی کلینک کھول رکھا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...