چوآسیدن شاہ میں سہولت سیل برائے خواجہ سرا کا قائم کردیاگیا

چوآسیدن شاہ میں سہولت سیل برائے خواجہ سرا کا قائم کردیاگیا

چوآ سیدن شاہ (نمائندہ پاکستان) سوشل ویلفیئر سی ڈی پراجیکٹ تحصیل چوآسیدن شاہ میں سہولت سیل برائے خواجہ سرا کا قیام عمل میں آگیا اس سلسلہ میں تحصیل چوآسیدن شاہ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈیم عائشہ کنول کی زیر نگرانی خواجہ سراکے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں چوآسیدن شاہ کے خواجہ سراؤں اور سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ تنظیموں جن میں سوشل ویلفیئر کونسل ڈلوال ،ویلفیئر ایسوسی ایشن وہالی زیر ، امداد ویلفیئر سوسائٹی کے تنظیمی ممبران نے شرکت کی سوشل ویلفیئر آفیسر نے تنظیم کے لوگوں کو آگاہی مہم اپنے علاقوں میں چلانے کے لئے کہا اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ دفتر ھذا میں تحصیل سہولت سیل کا قیام عمل میں آگیا ہے لہذا کسی بھی انفارمیشن کے لئے دفتر اس نمبر0543-579013پر رابطہ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...