کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری

کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری

کراچی (آن لائن)الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔پولنگ اسکیم کے۔مطابق الیکشن کے دوران کراچی میں81 لاکھ 7 ہزار 177رجسٹرڈ ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ انتخابی عملہ 63 ہزار 515 افراد پر مشتمل ہو گا۔پولنگ کیلئے 4 ہزار 888 پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔جبکہ شہر بھر میں 17 ہزار 913 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔کراچی کیضلع جنوبی کے10لاکھ 80 ہزار552 ووٹرز کے لیے484 پولنگ اسٹیشن اور 1936 پولنگ بوتھ بنائیجائیں گے۔ضلع غربی کے 16 لاکھ 60 ہزار 57 ووٹرز کے لیے 1202 پولنگ اسٹیشن اور 3564 پولنگ بوتھ قائم ہونگے۔جس میں سے ضلع وسطی کے 18 لاکھ 60 ہزار 137 ووٹرز کے لیے 1129 پولنگ اسٹیشن اور 4276 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ ضلع شرقی کے 14 لاکھ 36 ہزار 109 ووٹرز کے لیے 753 پولنگ اسٹیشن اور 3010 پولنگ بوتھ بنائیجائیں گے۔ضلع ملیرکے7 لاکھ 51 ہزار526 ووٹرز کے لیے536 پولنگ اسٹیشن اور1991 پولنگ بوتھ بنائیجائیں گے۔ضلع کورنگی کے 13 لاکھ 18 ہزار 696 ووٹرز کے لیے 784 پولنگ اسٹیشن اور 3136 پولنگ بوتھ قائم کئیجائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر