اورنگی ٹاون میں سرکاری جامعہ بنائینگے ،عادل خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی اورنگی ٹاون کے حلقہ PS117 سے صوباء اسمبلی کی نشست کے لیئے نامزد امیدوارعادل خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سید مصطفی کمال عوام کی امیدوں کا مسکن اور مسائل کا حل ہیں،انکا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اورنگی ٹاون میں سرکاری جامعہ بالخصوص طالبات کے لئے جامعہ کا قیام عمل میں لائینگے،انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کء دیہائیوں سے اورنگی ٹاون کی عوام کا استحصال کیا جارہا ہے،اورنگی ٹاون کی عوام کو پینے کے صاف پانی،قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،