پولنگ کاوقت بڑھانا احسن اقدام ہے،راجہ راشد حفیظ

پولنگ کاوقت بڑھانا احسن اقدام ہے،راجہ راشد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے پی پی 16 سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور دیگر موسمی حالات کے پیش نظر پولنگ کا و قت بڑھانا تمام جماعتوں کا مشترکہ مطالبہ تھا جسے متعلقہ اتھارٹی نے مان کر احسن کام کیا ہے . موسمی حالات کوعوام کا حق رائے دہی استعمال کرنے میں آڑے نہیں آنے دینا چائییے اس لئے اگر پولنگ کے وقت میں مزید اضافہ کرنا پڑے تو بھی اس سے گریز نہیں کیا جانا چائییے . تحریک انصاف کے امیدوار اس مرتبہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے . انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر اجلاسات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن اس مرتبہ ن لیگ کی خلائی مخلوق کو عوامی مینڈیٹ تبدیل نہیں کرنے دیں گے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خالص الیکشن ہونگے . انہو ں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے جھوٹے وعدوں ، کرپشن اور نا انصافی کی سیاست سے تنگ آئے ہوئے ہیں . میں اپنے حلقے میں شامل ہونے والے نئے علاقوں کے عوام سمیت تمام رائے دہندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح اس سے قبل میں نے عوامی نمائندگی کا حق بھر پور طریقے سے ادا کیا اسی طرح آئیندہ بھی یہ حق ادا کروں گا اور اقتدار میں آکر عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا .