انٹرنیٹ سرچنگ کی جدید تکنیکس سے آگاہی وقت کی ضرورت ہے ،مقررین

انٹرنیٹ سرچنگ کی جدید تکنیکس سے آگاہی وقت کی ضرورت ہے ،مقررین

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب ای لائبریری راولپنڈی میں انٹرنیٹ سرچنگ سکلز کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ دور حاضر میں ای لائبریری کی ا فادیت کئی گنا بڑھ چکی ہے تاھم ضرورت اس امر کی ہے کہ انٹرنیٹ کے درست اور بروقت استعمال کی تکنیکس سے بھی آگاہی حاصل کی جائے ۔ مقررین نے کہاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے سرچنگ کی جدید تکنیکس سے آگاہی کی بدولت طلبا ء وطالبات اور محققین وقت کے ضیاع سے بچ سکتے ہیں اور کم وقت میں زیادہ معلومات کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں ۔پنجاب ای لائبریری راولپنڈی کے چیف لائبریرین شیر افضل ملک کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی اسلامی یونیورسٹی کے پرنسپل لائبریرین ڈاکٹر محمد ساجد مرزا تھے جبکہ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار محمد جواد اور قائدا عظم یونیورسٹی کے چیف لائبریرین محمد انورا عجاز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ شیر افضل ملک نے بتایاکہ سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ راولپنڈی اور پاکستان لائبریرین ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد اطلاعاتی خواندگی کی استعداد کار میں اضافے اور محققین کو انٹرنیٹ سرچنگ کی جدید تکنیک سے آگاہی دینا تھا تاکہ طلباء و طالبات انٹرنیٹ سے زیادہ زیادہ استفادہ کر سکیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر