راولپنڈی،سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی8ملزمان گرفتار

راولپنڈی،سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی8ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ،غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 220گرام چرس ،02عدد پستول 30بورمعہ09روند بر آمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے عزیز سے220گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمر رحمان سے01عدد پستول30بور معہ04 روند،تھانہ وارث خان پولیس نے بابر سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند،سلیمان کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیاجبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے کرایہ دراری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر آفتاب ، آصف ،ریاض اور عدیل کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...