عوام 25جولائی کو کتاب پر مہرلگاکرکامیاب کرینگے،تاج عباسی

عوام 25جولائی کو کتاب پر مہرلگاکرکامیاب کرینگے،تاج عباسی

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے صوبائی اسمبلی پی پی 13 کے امیدوار محمد تاج عباسی نے کہا ہے کے عوام 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر اسلام پسندوں کا ساتھ دیں انتخابات میں ایم ایم اے تاریخی فتح حاصل کرے گی ۔ حلقہ پی پی 13 کو گزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کیا گیا بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔عوام باشعور ہو چکی ہے ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اس بار اپنی ووٹ کی طاقت سے بری طرح مسترد کرے گی ۔ایم ایم اے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھر پور جہدوجہد کر تی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار تاج عباسی نے وزیر ٹاون اور چکلالہ ڈھوک منشی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں گزشتہ دس سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے کوئی کام نہیں کرائے آج بھی حلقہ میں سب سے زیادہ پانی کا مسئلہ ہے ایم پی اے اور ایم این اے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر سکیں ہیں ۔25جولائی کو عوام گھروں سے نکلیں اور کتاب پر مہر لگا کر ان کرپٹ لوگوں سے جان چھڑائیں گے ۔ تاج عباسی نے کہاکہ ملک میں تمام مسائل کا حل ایم ایم اے کے پاس ہے جب قیادت کرپشن اور لوٹ مار سے پاک ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ اس موقع پر علاقہ کی خان برادری ، کشمیری برادریوں نے تاج عباسی کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کی بھرپور مہم چلانے کا وعدہ بھی کیا۔ تاج عباسی نے کہا کہ ہم نے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور اسی خدمت کے جذبے کے تحت ہم عوام کے پاس آئے ہیں تاکہ وہ 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر اسلام پسندوں کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اسلام پسند ہے اور ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے اور یہودیوں اور قادیانیوں کے ایجنٹوں کو اسمبلی میں لانے کی مزموم کوشش کرنے والوں کو مسترد کرے گی۔ دینی جماعتوں نے اتحاد سے ملک کی تمام جماعتوں کو تکلیف ہو رہی ہے ۔ ایم ایم نے 2002 میں بھی صوبہ میں مثالی حکومت قائم کر کے دیکھائی تھی اور اب2018 میں بھی پورے ملک سے جیت کر حکومت بنائی گی اور پاکستان کو اسلامی ریاست بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوئے توکرپٹ ٹولہ اقتدارکے ایوانوں سے محروم ہوجائے گا قوم بیدارہوچکی اب ملکی دولت لوٹ کراپنی تجوریاں بھرنے اورملک دیوالیہ کرنے والے چورو ں کا زوال شر وع ہوچکا ہے،مذہبی قوتوں کااتحاد ایم ایم اے قوم کیلئے امیدکا محوربن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ایم ایم کی جیت کا دن ہو گا اور عوام کتاب کے نشان پر مہر لگائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر