کرپٹ سیاستدانوں نے غیورعوام کو نوچا ہے،رضا احمد شاہ

کرپٹ سیاستدانوں نے غیورعوام کو نوچا ہے،رضا احمد شاہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)غیور عوام کو کرپٹ نیب زدہ سیاسی بھیڑیوں نے نوچا ہے ہم عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے pp17 کے امیدوار رضا احمد شاہ نے یہاں یونین کونسل 22 میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے تمام امیدواران کا حال اور ماضی بے داغ ہے اور مستقبل بھی سچائی کی روشنی سے منور ہی ہو گا۔ کرپٹ نمائندوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے نہ عوام کو پینے کا پانی میسر ہے اور نہ ہی بجلی گیس جیسے بنیادی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔ہسپتالوں میں دوا میسر نہیں ۔غریب مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے پر مجبور ہیں۔متحدہ مجلس عمل عوامی حمایت سے اقتدار میں آ کر عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی ۔تقریب سے خلیل عباسی،راجہ اجمل،معین عباسی ،زاہد کیانی،زیشان عباسی نے بھی خطاب کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...