بلدیہ اٹک نے آئندہ مالی سال کیلئے43کروڑ25لاکھ کابجٹ پیش کردیا

بلدیہ اٹک نے آئندہ مالی سال کیلئے43کروڑ25لاکھ کابجٹ پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان)چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے 2018-19کا 43کروڑ25لاکھ 7ہزار2سو 58روپے کا مالی بجٹ پیش کر دیا گزشتہ سال کی نسبت 7کروڑ روپے کا زیادہ تخمینہ لگایاگیا ہے اس حوالے سے بلدیہ اٹک میں ایک اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان منعقد ہوا جس میں ناصر محمود شیخ نے بجٹ پیش کیا ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 19کروڑ 75لاکھ 83ہزار 14روپے سائر اخراجات کی مد میں 10کروڑ90ہزار ،ترقیاتی اخراجات کی مد میں 7کروڑ 98لاکھ 72ہزار 3سو روپے ، پنشن ملازمین کی مد میں 3کروڑ روپے ، سپورٹس اخراجات کی مد میں 20لاکھ ، سول ڈیفنس کی مد میں 9لاکھ 55ہزار روپے، نئی ترقیاتی سکیموں میں فی وارڈ 20لاکھ روپے اور مخصوص نشستوں کے لیے فی وارڈ10لاکھ روپے ، مشینری خریدار ی ، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے لیے 1کروڑ70لاکھ90ہزار روپے،سابقہ سکیموں کی بحالی کے لیے 99لاکھ10ہزار روپے،جاری شدہ سکیموں کی بقایا جات کی مد میں 67لاکھ 72ہزار 3سو روپے اور پیچ ور ک اور مین ہول کور کے لیے 31لاکھ روپے رکھے گئے ہیں چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بھی پیسے نہیں تھے ہم نے لگن اور خلوص سے کام کیا تو بلدیہ کی حالت سدھاری اب تمام معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں 6کروڑ75لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کروائے اس بار 8کروڑ اس مد میں رکھے پیارے حبیب ؐ کے صدقے تمام اہدا ف حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ اٹک شہر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مختصر مد ت میں بہترین بجٹ کی تیاری میں انہوں نے وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، کونسلران اور افسران کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں کونسلران شیخ عبدالوحید، ملک جاوید اقبال، شہاب رفیق ملک، حاجی سیف الرحمن، مس خالدہ رانا، ظہور الٰہی، ملک جاوید اختر، طارق ولیم نے بہترین بجٹ پیش کرنے پر چیئرمین بلدیہ کا شکریہ ادا کیا۔