جنگ بندی ختم،افغان صدر کا طالبان کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

جنگ بندی ختم،افغان صدر کا طالبان کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

کابل(این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کیساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے سکیو ر ٹی فورسز طالبان کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے کہا سیزفائر کے اعلان، توسیع اور بالآخر اختتام کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا ہم شدت سے امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ سیز فائر کے اعلان کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور چاما ہوزری میں ایک ملاقات کے دوران ہلمند امن مارچ کے کارکنوں کے مطالبے پر سیزفائر میں توسیع کی گئی ۔ حال ہی میں ہونیوالی پیش رفت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ افغانیوں کے علاوہ اس ملک میں کوئی بھی امن و استحکام نہیں لاسکتا۔افغان صدر نے کہا شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں اور قوم اس تنازع کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حکومت نے ان مطا لبات کا مثبت انداز میں جواب دیا ، اب وقت ہے طالبان بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس بات کا فیصلہ کریں انہیں دباؤ کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورتحال پر کیسے قابو پاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر