ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے تعارفی ملاقات
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے تعارفی ملاقات امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی امن کمیٹی راولپنڈی کے ممبران نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن سے سی پی او دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی راولپنڈی نے علامہ اظہار بخاری، جاوید شاہ ، علامہ زاہد عباس کاظمی، صاحبزادہ سید مخدوم عباس شاہ دربارعالیہ بھنگالی شریف اور انجمن تاجران راجہ بازار کے قاری خالد و دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے سی پی او راولپنڈی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی و دیگر نے سی پی او راولپنڈی کو ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سی پی او راولپنڈی نے شرکاء کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔