عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارا مشن ہے،مولانا عبدالطیف قادری

عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارا مشن ہے،مولانا عبدالطیف قادری

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان میڈیا سیل راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی کے مولانا محمد عبداللطیف قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارا مشن ہے نظام مصطفی کیلئے میدان میں اترئے ہیں شہر کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے ایک ایک حلقہ میں امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حلقہ این اے 60سے محمد عطاء الرحمن اور پی پی 17سے شیخ محمد ندیم کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد غعثیہ مدینہ کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارامقابلہ جاگیرداروں چوروں اور مافیاسے ہے سابق حکمرانوں نے قوم کے مستقبل کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا بجلی گیس پانی کیلئے لوگ دست وگریباں ہیں ان شاء اللہ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری پیر سید عنایت الحق شاہ کی قیادت میں تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان قوم کوبحران سے نکالے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...