جسیاں محمد نگر، اعوان آباد کو اٹک کینٹ میں شامل کرنیکی اپیل خارج

جسیاں محمد نگر، اعوان آباد کو اٹک کینٹ میں شامل کرنیکی اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک(نمائندہ پاکستان)جسیاں محمد نگراور اعوان آباد کو اٹک کینٹ میں شامل کرنے کی اپیل سپریم کورٹ نے خارج کر دی اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق محلہ محمد نگر ، اعوان آباد، جسیاں کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اٹک کینٹ انتظامیہ ایک طویل عرصہ سے ان علاقوں کوایک بوگس نوٹیفیکیشن کے ذریعے کینٹ ایریا میں شامل کرنا چاہتی تھی مگر اہلیان علاقہ نے عدالتوں میں انصاف کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی آخر کا ر سپریم کورٹ نے اہلیان علاقہ کو انصاف مہیا کرتے ہوئے اٹک کینٹ انتظامیہ کی اپیل خارج کر دی۔