کراچی ،عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ

کراچی ،عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سابق وفاقی وزیرزہیر ندیم اکرم کے بیٹے زبیر اکرم بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...