ن لیگی حکو مت عوام دوست پا لیسوں پر گا مزن ہے،شیخ سراج منیر

ن لیگی حکو مت عوام دوست پا لیسوں پر گا مزن ہے،شیخ سراج منیر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام دوست پا لیسوں پر گا مزن ہے،راجہ محمد فاروق حید ر خا ن نے جوکارہائے نما یا ں سر انجام دئیے ہیں وہ کسی اور کے بس کی با ت نہیں تھی ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حکومت سنبھالتے ہی میرٹ کو بحا ل کیا اور بلاتخصیص بر ادری اور علا قہ لو گوں کو میر ٹ پر سر کا ری نوکریا ں دیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ نے اخبارنویسوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 25 جولائی کوفتح کے جھنڈے گاڑھے گی۔ دھرنوں،گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کوعوام شکست فاش دینگے۔مسلم لیگ ن کی حکو مت نے پاکستان میں پا نچ سالوں میں توانا ئی کے اتنے منصوبے مکمل کیے سابقہ حکومتوں نے70سالوں میں بھی اتنی بجلی پیدانہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کا منشوراور نوز شریف کا ویژن پا کستا ن کی ترقی اور خو شحا لی ہے ۔ میا ں محمدنوز شریف نے آزاد کشمیر کاترقیاتی بجٹ دو گناہ کیا اور کشمیرکو نسل کا خاتمہ کیا جس سے آزاد کشمیرکوماڈل اسٹیٹ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستان میں مسلم لیگ ن ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ برسرقتدار آئے گی اور ترقی کے سفرکورواں دواں رکھے گی ۔ سیاسی بونے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں سازشیں اوردھرنا پارٹی کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر