وزیر تعلیم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی ودیگر وزراء کا دورہ لیپہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کا دیگر وزراء کا دورہ وادی لیپہ مختلف ادارہ جات کا وزٹ اور بریفنگ لی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لیپہ کی کمزور ایڈمنسٹریشن کسی بھی معاملے میں مطمئین کرنے میں مکمل ناکام وزیر تعلیم کی جانب سے افتسار پر کہ ادارہ ھذا کی تاریخ اور سپیشلئزیشن کے بارے میں کچھ بتائیں پرنسپل ادارہ سمیت سب کو سانپ سونکھ گیا کالج کی تاریخ بھی نہ بتا سکے وزیر حکومت مایوس ہوئے تو خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا اپنے غصے کا اظہار وزیر تعلیم نے اس وقت نکالا جب گورنمنٹ گرلز کالج لیپہ کی جانب سے چننیاں کے مقام پر وزراء حکومت کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا ہوا تھا کھانے کی میز پر جیسے ہی پرنسپل ڈگری کالج لیپہ نے کسی مسئلہ کی طرف متوجہ کیا تو وزیر تعلیم بھڑک اٹھے اور جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو خود یہ تک معلوم نہیں کہ کس مقام پر کیا بات کرنی ہے باقی سٹاف کو کیا پتا ہو مطالبات کارکردگی کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں اپنی کارکردگی بتائیں مجھے پہلے پھر مطالبات کریں کل میٹنگ میں آپ کو بتا دیا تھا کہ فل حال حکومت اس بجٹ میں کچھ نہیں دے سکتی پھر ایسے سوالات کا کون سا جواز ہے جب کہ وزیر حکومت نے غصے میں آکر کھانے سے ہاتھ ہٹا لیا اور سگریٹ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو بھی تربیت کی ضرورت ہے اور آگر آپ لوگوں نے ایچ ای سی کے قوانین کے مطابق اپنی کوالیفیکیشن میں بہتری نہ لائی تو پھر آپ لوگوں کو ایلیمننٹری سکول کی پرنسپلز کے انڈر کام کرنا ہوگا لہذا قبل از وقت اپنی اصلاح کر لیں جبکہ مقامی افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج لیپہ میں ایک خاندان کی بالادستی اور کمزور ایڈمنسٹریشن نے ادارہ کی ساخت کو بری طرح متاثر کیا ہے