گڑھی دوپٹہ تا نوشہرہ دوپٹہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی

گڑھی دوپٹہ تا نوشہرہ دوپٹہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)گڑھی دوپٹہ تا نوشہرہ دوپٹہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل، ٹرانسپورٹ کا چلنا مشکل،دو اضلاع کی متعدد یونین کونسل کے عوام کو رسل ورسائل کی مرمتی، ری کنڈیشنگ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآباد اور ضلع جہلم ویلی کی متعدد یونین کونسل ہاء کی آبادی کو رسل ورسائل کی سہولت فراہم کرنے والی روڈ عرصہ تین سال سے حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے۔جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ہیں نالی بند، دیواریں کر چکی ہیں۔پانی سڑک پر آجاتا ہے سیوریج کا پانی بھی سڑک پر آجاتا ہے جسکی وجہ سے آئے روز سڑک پر کھڈے پڑھ جاتے ہیں عوام علاقہ اعوان پٹی، قصبہ ہٹیاں دوپٹہ، کٹھ پورہ، بٹلیاں، دوپٹہ، میرا دوپٹہ کائی منجہ نوشہرہ بانڈی کوکیال ککڑواڑہ لانگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر