یو ڈی ٹرکس نے ہیوی ڈیوٹی ٹرک کوئیسٹر متعارف کرادیئے

یو ڈی ٹرکس نے ہیوی ڈیوٹی ٹرک کوئیسٹر متعارف کرادیئے

کراچی(پ ر) یو ڈی ٹرکس کارپوریشن نے پاکستان میں یو ڈی ٹرکس کے مجاز ڈسٹری بیوٹر وی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں بالکل نئی یو ڈی کوئیسٹر ہیوی ڈیوٹی ٹرک رینج کا آغاز کر دیا ہے۔ یو ڈی ٹرکس کوئیسٹر رینج کے اجراء کی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جاپان کے سفارت خانہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، مایہ ناز ٹرانسپورٹرز، بینکوں، یو ڈی ٹرکس کی انتظامیہ اور وی پی ایل کے نمائندوں کے علاوہ حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کوئیسٹر کی نقاب کشائی پر حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا جو اس سال کے شروع میں کوئیسٹر کے اعلان کے وقت سے اس کے اجراء کا انتظار کر رہے تھے۔ کوئیسٹر یو ڈی ٹرکس کی نئی جنریشن میں پہلا ٹرک ہے جو خاص طور پر جاپان سے باہر ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹیشن کی دنیا کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹرک جاپانی معیار کے مطابق ہے اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اس ٹرک کی تیاری میں Volvo گروپ کے عالمی وسائل کو استعمال کیا گیا ہے جو یو ڈی ٹرکس کا حصہ ہے۔ یہ ٹرک زیادہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ کوئیسٹرطویل فاصلے، ڈسٹری بیوشن، کنسٹرکشن اور معدنی طبقات کیلئے مکمل سلوشنز فراہم کرتا ہے۔ یہ ایزی باڈی ماؤنٹنگ کے ساتھ ترتیب کی وسیع رینج کی سہولت سے آراستہ ہے جو ہر قسم کے کام کیلئے موزوں ہونے کے ساتھ ساتھ بامقصد تعمیری حل بھی پیش کرتا ہے۔ کوئیسٹر ترقی پسند کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹرانسپورٹیشن کا ایک ذریعہ ہے۔ کوئیسٹر یو ڈی ٹرک کا سب سے زیادہ موثر لاگت والا ٹرک ہے۔ اس کا وسیع ڈرائیو لائن آپشن پاور آؤٹ پٹ، ٹرانسمیشن اور رئیر ایکسل ریشو، زیادہ سے زیادہ ایرو ڈائنامک ڈریگ کے حوالے سے پاور ٹرین کو بہتر بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جو ہوا کی مزاحمت کو کم کرتا ہے، آئل کی تبدیلی کے وقفہ کو طویل بناتا ہے جبکہ اس کا فیول کوچنگ سسٹم ایندھن کی لاگت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کے نتیجہ میں فوری اور قابل اعتماد بچت ممکن ہوتی ہے۔ کوئیسٹرمیں مختلف مصنوعات کی وسیع رینج شامل ہے جس میں لانگ ہال کے لئے 4x2T, 6x2T، ریجنل ڈسٹری بیوشن کے لئے 6x4R کا طویل چیسز، ہیوی ڈیوٹی تعمیرات اور معدنی کام کے لئے 6x4 اور 8x4 کے ٹپرز شامل ہیں۔ 6x2T اور 6x2R کی ترتیب بوگی لفٹنگ ایکسل کے ساتھ دستیاب ہے جو لدے ہوئے سامان کی صورتحال میں ایکسل کو اٹھانے کے کام کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ تیسرے ایکسل پر لفٹنگ فنکشن کو جب فعال کیا جائے تو یہ ٹرک کو کھینچنے کی بہتر صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایندھن کے بہتر استعمال، ٹائروں کی طویل عمر اور کم جگہ پر مڑنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ٹرک میں بوگی پریس بھی فراہم کی جا سکتی ہے جسے ضرورت کے مطابق زیادہ کھینچائی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئیسٹرکی خصوصیات اور تفصیلات این ایچ اے کے حفاظتی ضوابط پر پورا اترتی ہیں۔ کوئیسٹرایک آپشن کے طور پر فیکٹری فٹڈ اے ڈی آر پیکیج کے ساتھ دستیاب ہے۔ اے ڈی آر پیکیج میں ایک بیٹری سیفٹی سوئچ اور موثر ٹرمینل اور لیمپس شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...