کراچی؛کورنگی ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی؛کورنگی ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی؛کورنگی ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاﺅن میںمبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہناہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں کو تلاشی کیلئے روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو جناح ہسپتال سے گرفتارکیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان اورراشد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی