سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے،ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے، خورشید شاہ

سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے،ناکام معاشی پالیسیوں ...
سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے،ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے، خورشید شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے،گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ نگراں حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی