سہ فریقی سیریز :پہلا میچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے آج ہو گا

سہ فریقی سیریز :پہلا میچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے آج ہو گا
سہ فریقی سیریز :پہلا میچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے آج ہو گا

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغاز آج سے پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہرارے میں ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا افتتاحی میچ میزبان زمبابوے اورپاکستان کے درمیان ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہو گا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ زمبابوے عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں شامل تیسری ٹیم آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

سہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل