جہانگیر ترین دراصل لندن میں کیا کرنے گئے ہیں ؟ پتا چل گیا ،جان کر عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

جہانگیر ترین دراصل لندن میں کیا کرنے گئے ہیں ؟ پتا چل گیا ،جان کر عمران خان کی ...
جہانگیر ترین دراصل لندن میں کیا کرنے گئے ہیں ؟ پتا چل گیا ،جان کر عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )25 جولائی کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور تما م سیاسی جماعتیں اس وقت اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ عمران خان بھی حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر ان کے انتہائی قریبی دوست اور رہنما جہانگیر ترین لندن میں موجود ہیں تاہم اب ان کی وہاں موجودگی کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین لندن گئے تو یہ خبریں سامنے آئیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے باعث ان میں اور شاہ محمود قریشی میں کوئی اختلافات چل رہے ہیں جس کے باعث وہ خاموشی سے لندن روانہ ہو گئے ہیں تاہم اب نجی ٹی وی 24 نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین کا لندن کے ہسپتال میں جگر کی تکلیف کے باعث چیک اپ ہوا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں تین روز آرام کا مشورہ دیدیا ہے ۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے کہاتھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث وہ لندن روانہ ہوئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -