نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، خورشید شاہ

نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، خورشید شاہ
نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

خورشید شاہ نے  نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔   خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ساڑھے 99 روپے ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔

نگران حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب یہ 87.7 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔