حب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
حب(ڈیلی پاکستان آن لائن )حب کے علاقے اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرآ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 2.9تھی جبکہ زلزلہ کے مرکز کی گہرائی 30کلو میٹر ریکا رڈ کی گئی ہے ۔