تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج بنوں میں پنڈال سجائے گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیااورپارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے ۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر خطاب کریں گے

عمران خان نے رزمک کا دورہ ملتوی کردیاانہوں نے آج رزمک کا دورہ بھی کرنا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی فاٹا کا دورہ بعد میں کریں گے جہاں دو سے تین جلسے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں اوراین اے 243 کراچی ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور اور این اے این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں