پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو
پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے بنائے گئے احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کر رہا ہے؟ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے بیٹھے ہیں پہلے انہیں جواب دیں اور اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اب عمران خان اپنی خیر منائیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...