” پی ٹی آئی 112 سے 126 سیٹیں جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے کیونکہ ۔۔۔ “ پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرنے والے صحافی حبیب اکرم نے ایسی پیشگوئی کردی کہ عمران خان ابھی سے شیروانی کا ناپ دے دیں گے

” پی ٹی آئی 112 سے 126 سیٹیں جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے کیونکہ ۔۔۔ “ پاکستان کے ہر ...
” پی ٹی آئی 112 سے 126 سیٹیں جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے کیونکہ ۔۔۔ “ پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرنے والے صحافی حبیب اکرم نے ایسی پیشگوئی کردی کہ عمران خان ابھی سے شیروانی کا ناپ دے دیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار اور پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرکے اعدادو شمار اکٹھے کرنے والے صحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی 112 سے 126 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اچھی پرفارمنس ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ الیکشن ایک ہنڈولے کی طرح ہے جو دونوں طرف جاسکتا ہے ۔ اگر پچھلی دفعہ کی ن لیگ کی سیٹوں کا تجزیہ کریں تو ان میں سے 34 سیٹیں ایسی تھیں جہاں مسلم لیگ ن جیتی تو تھی لیکن اس کے پاس اکثریتی ووٹ نہیں تھے، ان سیٹوں پر تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا تھا ، ن لیگ ان حلقوں میں تین میں سے پہلی پارٹی تھی اس لیے جیت گئی۔ ان 34 میں سے 26 سیٹیں جنوبی پنجاب میں ہیں اور آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ن لیگ کے ہاتھ سے نکل کر پی ٹی آئی کے ہاتھ میں چلی جائیں گی۔

حبیب اکرم نے کہا کہ اگر تحریک انصاف 30 سیٹیں خیبر پختونخوا سے لے کر آتی ہے تو اس کے پاس 56 سیٹیں ہوجاتی ہیں۔ پنجاب کی 115 سیٹوں میں سے آدھی نکال دی جائیں تو یہ 57 بنتی ہیں اور اگر پی ٹی آئی یہ لے جاتی ہے تو اس کی سیٹوں کی تعداد 112 ہوجاتی ہے ، سندھ سے بھی 3سیٹیں لے آئے اور اسی طرح دیگر سیٹیں بھی شامل کرلی جائیں تو پی ٹی آئی 126 سے 129 تک سیٹیں لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2 صوبوں سے اچھا پرفارم کرسکتی ہے ۔ ایک تو خیبر پختونخوا میں ، جہاں اس کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ہے اور دوسرا پنجاب میں ، جہاں وہ خود چیلنجر ہے۔ ن لیگ کا سارا فوکس صرف پنجاب پر ہے اس لیے حالات پی ٹی آئی کو فیور کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...