’علی امین گنڈا پور یہ کاروبار کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ تحریک انصاف کی خواتین پراندے اور چوڑیاں لے آئیں، انتہائی سنگین الزام لگا دیا

’علی امین گنڈا پور یہ کاروبار کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ تحریک انصاف کی خواتین ...
’علی امین گنڈا پور یہ کاروبار کرتے ہیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ تحریک انصاف کی خواتین پراندے اور چوڑیاں لے آئیں، انتہائی سنگین الزام لگا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے ٹکٹ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کیا اور پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کے لیے پراندے اور چوڑیا ں لے آئیں۔

پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی کی ناراض خواتین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کرنے کا الزام لگایا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیاء نے کہا کہ نوشہرہ میں بااثر شخصیت کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا جس کا پارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لیں۔ناراض خواتین پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کے لیے پراندے اور چوڑیاں بھی ساتھ لائیں اور پریس کانفرنس کے دوران خواتین کارکنان نے پراندے اور چوڑیاں علی امین کو  پہنانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور