این اے 155 ملتان: امیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگرکا نام غائب

این اے 155 ملتان: امیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگرکا نام ...
این اے 155 ملتان: امیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگرکا نام غائب

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کےلئے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔

تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرست میں نہ تو ان کا نام موجود ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے۔مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نئی فہرست جاری کردے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...