شاہ محمود کے بھائی پی پی رہنما مرید حسین قریشی مسلم لیگ ن میں شامل

شاہ محمود کے بھائی پی پی رہنما مرید حسین قریشی مسلم لیگ ن میں شامل
شاہ محمود کے بھائی پی پی رہنما مرید حسین قریشی مسلم لیگ ن میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے این اے 157کے امیدوار ملک عبدالغفار ڈوگر کی بھرپور حمایت کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے حلقہ بھر میں باقاعدہ ان کیلئے انتخابی مہم چلائی،ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ سے ان کے گیلانی خاندان کے کچھ معاملات پر اختلافات چل رہے تھے۔

نوائے وقت کے مطابق کچھ ہفتے قبل ان کے دیرینہ دوست ملک ظفر راں نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی وہ ملک غفار ڈوگر کے ساتھ صوبائی حلقہ پی پی 218میں ن لیگ کے امیدوار بھی بن گئے تھے۔