بیگم کلثوم نواز کی کزن، جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ پی پی 149 سے تحریک اللہ اکبر کے ٹکٹ پر امیدوار

بیگم کلثوم نواز کی کزن، جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ پی پی 149 سے تحریک اللہ اکبر ...
بیگم کلثوم نواز کی کزن، جھارا پہلوان کی بیوہ سائرہ پی پی 149 سے تحریک اللہ اکبر کے ٹکٹ پر امیدوار

  

لاہور (ویب ڈیسک) پہلوانوں کے خاندان کی بہو اور جھارا پہلوان مرحوم کی بیوہ اور بیگم کلثوم نواز کی کزن سائرہ بانو پی پی 149 سے تحریک اللہ اکبر کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔

اندرون لاہور کے اس حلقہ پی پی 149 سے وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں مرغوب اور پی ٹی آئی کے امیدوار زبیر خان نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔ واضح رہے کہ سائرہ بانو بلال یٰسین اور بیگم کلثوم نواز کی رشتے دار ہیں اور وہ کرسی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور